پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورمیں جعلی فیس بک اکاو¿نٹ کے ذریعے اشتعال انگیز اور توہین آمیز پیغامات شیئر کرنے کی پاداش میں نیشنل سائبرکرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے ۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ڈاکٹر محمد ثقلین کی شکایت پر "جوج ما جوج م±لا"کے نام سے جعلی اکاو¿نٹ چلانے والے ملزم کو دھر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق اسے فیس بک اکاونٹ کے ذریعے مسلسل دھمکی آمیز اور 6لاکھ روپے بھتہ کیلئے پیغامات موصول ہورہے ہیں بصورت دیگر اس کی ویڈیوز وہ شیئر کردے گا۔