راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 11 موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ امتیاز مارکیٹ کے قریب بائیکیا رائیڈر وجاہت علی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،5ہزار روپے ،سمارٹ کارڈ وغیرہ ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ آفیسرزکالونی میں الباض عارف سے اسلحہ کی نوک پر2ہزار روپے اور پارسل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر گن پوائنٹ پر توقیر احمد سےموبائل اور 15سوروپے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ راجڑ میں کپیٹل سمارٹ سٹی کے سٹور سے اسلحہ کی نوک پربلٹی ڈرل مشین ،2پلائی کٹر،اور ووڈ ڈرل مشین چھین لی گئی ،عید گاہ محلہ میں انس مشتاق کے گھر سے50 ہزارروپے ،موبائل اور بالیاں ،ڈبل روڈ پر عمار کاظمی کے کمرے سے 75ہزار روپے ،2موبائل اور کپڑے ،ڈبل روڈ پر اکرام اللہ کے کمرے سے 4موبائل ،مری روڈ پرجنید سرفرازکے دفتر سے پرنٹر اور کاؤنٹنگ مشین ،کچا سٹاپ کے قریب سعد وغیرہ کے کمرے سے 12ہزار روپے اور 2موبائل ، چاکرہ سوزوکی سٹاپ کے قریب حامد خان کے گھرسے 48ہزار روپے ،ڈھوک سیداں میں حاجی زبیر کے گھر سےتالہ توڑ کرایک لاکھ 36ہزار روپے اور سونا مالیتی 15ہزار روپے ،فیصل ٹاؤن میں آصف کی گاڑی سے 4لاکھ 57ہزار روپے اور لیپ ٹاپ ،گلزار قائد میں یاسر عباس درزی کی دکان سے سلائی مشین ،استری ،15سوٹ ،محلہ فاروق اعظم میں پی ٹی سی ایل کی کیبل مالیتی ایک لاکھ 72ہزار روپے ،14ایریا میں یاسر جاوید کے کوارٹرسے تالے توڑ کرموٹرسائیکل ،آرمی یونیفارم ،اور دیگر سامان ،شعبان کالونی میں محمد سیف کی بیوی کے کلینک سے 60ہزار روپے ،گائنی مشین اوردوائیاں ،اٹامک کالونی میں اکرم کی بچھڑی مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چوری کرلی گئی ۔اسلام آبادکے شہری 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔