راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے، پولیس نے 2موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کر دوران ایک فائر کانسٹیبل زین علی کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزم کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی جس نے دو روز قبل تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا۔