• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی اور بحالی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا، میئر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور بحالی کے لیے ہم سب کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ شہرِ قائد کو اس کی اصل شناخت اور بہتر مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکے، وہ حکومت ِ سندھ اور ادارہ ترقیات کراچی کے اشتراک سے گریٹر کراچی ریجنل پلان کے تحت عوامی نمائش اور اوپن ہاؤس ایونٹ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، انہوں نے ادارہ ترقیات کراچی کے افسران اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں کراچی کے مستقبل کے حوالے سے واضح، مربوط اور روشن وژن نظر آتا ہے،مئیر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خالق دینا ہال میں منعقد عوامی نمائش اور اوپن ہاؤس ایونٹ میں شرکت کر کے اپنی آراء اور تجاویز ضرور پیش کریں، پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ارشد خان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے تناظر میں کراچی کے مستقبل کے لیے جامع اور دیرپا منصوبہ بندی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس میں شہریوں، ماہرینِ شہریات، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، کاروباری برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی آراء اور تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید