کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کا گیارہواں جلسہ تقسیم اسناد کنونشن سینٹر میں منعقد ہو، جس میں سال 2025 کے فارغ التحصیل طلبہ کو اعزازات اور اسناد تفویض کی گئیں ، تقریب کے مہمانِ خصوصی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن تھے، جبکہ سینئر فیکلٹی اراکین اور فارغ التحصیل طلبہ کے والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی،پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے 87 ایم بی بی ایس گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں، ڈاکٹر فرحانہ ریاض نے پہلی، ڈاکٹر علینہ کرم نے دوسری جبکہ ڈاکٹر علیان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، غیر معمولی تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو میڈلز اور میرٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ بہترین گریجویٹ کے لیے ’’واجد علی شاہ تمغہ ‘‘ ڈاکٹر علیان ، پروفیسر امیر علی شورو تمغہ ڈاکٹر عشرت غنی، بہترین مرد گریجویٹ کے لیےایم ڈی تمغہ ڈاکٹر محمد نہیل خلیلی ، بہترین خاتون گریجویٹ کے لیے پرنسپل میڈل ڈاکٹر اسوہ عمران ،بیسٹ المنائی تمغہ ڈاکٹر سید اجلال احمد کو پیش کیا گیا، خطبۂ استقبالیہ میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کریم اللہ مکی نے گریجویٹس اور ان کے والدین کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور 99 فیصد کامیابی حاصل کرنے والی گریجویٹنگ کلاس پر فخر کا اظہار کیا۔