• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کوہاٹ کا امتحانی مراکز کا دورہ، شفاف امتحانات اور لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی ہدایت

پشاور(این این آئی)کمشنر کوہاٹ ڈویڑن سید معتصم بااللہ شاہ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی عمل، سکیورٹی انتظامات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، جبکہ نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر نے امتحانی ہالز میں طلبہ سے ملاقات کی اور امتحانی ماحول کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ نقل کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، تعلیمی بورڈ حکام، کالجز و سکولز کے سربراہان اور امتحانی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران طلبہ کو پْرسکون اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنے پرچے حل کر سکیں۔ معتصم بااللہ شاہ نے پیسکو حکام کو امتحانی اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ طلبہ اور امتحانی عملے کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پشاور سے مزید