• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد اور ہراسانی کا ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ نون کو محمد اعظم نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی چند روز بعد شادی ہے اور گھر میں تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران عدنان نامی شخص نے بجلی کے بل کے معمولی تنازعے کو جواز بنا کر ان کی فیملی کو ہراساں کرنا شروع کیا ، گھر کا ماحول خراب ہونے سے بچانے کے لیے انہوں نے معذرت بھی کی، لیکن ملزم باز نہ آیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم عدنان ان کی غیر موجودگی میں زبردستی گھر میں داخل ہوا، جہاں اس نے خواتین کو شدید ہراساں کیا۔
اسلام آباد سے مزید