راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات کا کینٹ کے مختلف علاقوں ٹینچ بھاٹہ،22 نمبر،بکرا منڈی،گرجا روڈ اور ڈھوک مستقیم میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈر اور سی ای او کینٹ بورڈ راولپنڈی عامر رشید کی خصوصی ہدایت پر انچارج شعبہ انسداد تجاوزات ابوزر بھٹی کی سربراہی میں کینٹ کی مختلف تجارتی شاہراہوں جن میں ٹینچ بھاٹہ ،22نمبر،بکرا منڈی،گرجا روڈ،ڈھوک مستقیم میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن دن رات مسلسل جاری ہے دوران آپریشن متعدد ٹرک سامان بحق سرکار قبضے میں لیا۔تجاوزات آپریشن پر شہریوں کا خیر مقدم شہریوں کا انفورسمنٹ عملے کو خراج تحسین شہریوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ کی یہ کوشش کینٹ کی خوبصورتی اور تاجروں و خریداروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔