راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے شہری گاڑی، 12موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں ،نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد سے 3موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جب کہ رابری کی 2اور سٹریٹ کرائم کی ایک واردات میں شہریوں کوطلائی زیورات ،موبائل اور نقدی وغیرہ سے محروم کردیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار ذیشان مشتاق سے اسلحہ کی نوک پر2فون ، اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ شکریال میں 2موٹرسائیکل سوار محمد جواد کی ہمشیرہ سے گن پوائنٹ پر 6طلائی انگوٹھیاں مالیتی 21لاکھ روپے اورموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال کے قریب نامعلوم ملزم عمران زیب سے موبائل ،کمرشل مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار وقار احمد سے موبائل ، ای بلاک میں محمدیاسر سے 2موٹرسائیکل سوار15ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک پراچہ میں 2موٹرسائیکل سوار فرحان سے موبائل اورسسکتھ روڈ پر 2نامعلوم ملزمان سید حیدر سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،بنی میں سید عدنان کے گھر سے2موبائل اور13ہزار روپے ،نیازی ٹاؤن میں عبدالغفار کے کباڑخانہ سےسلور پینل ،پشاور روڈ پر فرقان کے فلیٹ سے 2موبائل اور ایک ائرفرائر،گلزار قائد میں حماد اصغر کی دکان کے تالے توڑ کر40لاکھ روپے کا گراسری سٹاک ،چیک بکس وغیرہ ،نواب آباد میں خان ویز کے گھر سے 10لاکھ روپے ،سونا م، مالیتی 9لاکھ روپے ،ڈھوک امام دین میں اللہ والی مسجد کی میزائل موٹر،تار وغیرہ ،اڈیالہ روڈ پر سدرہ سعید کے گھر سے تالے توڑ کر15تولے کے طلائی زیورات ،12سو سعودی ریال ،2مکانوں کی رجسٹریاں ،40ہزار روپے ،طوطے وغیرہ ،لکھن موڑ کے قریب توصیف خان کی گاڑی سے 2لاکھ 10ہزار روپے ،انڈسٹریل ایریا روات میں ایک کمپنی سے مشینری مالیتی 8لاکھ روپے ،ساگری میں انصر اقبال کی چکن شاپ سےقیمہ مشین ،ٹوکے 3عدد،گوشت ،مرغے وغیرہ ،ہون میں راجہ شفاعت خان کے ڈیرے سے 4بکریاں چوری کرلی گئیں ۔