راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران راولپنڈی میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے میڈیا کوجاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ تین سال کی طرح سال 2026 میں بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،ڈکیتی کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال اندھے قتل کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 75فیصد جبکہ قتل کے مقدمات میں 32فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 70فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،دیگر وہیکلز سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 50فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،گاڑیوں ا ور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 54فیصد اور55فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال نقب زنی کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 46 فیصد جبکہ چوری کے مقدمات میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔