• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں بھی نئی ممبر سازی کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، رہنما جماعت اسلامی

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے اعلان کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی میں بھی نئی ممبر سازی کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ ہمارے ارکان اور کارکنان کے وفود گلیوں اور محلوں کے علاوہ مارکیٹوں اور بازاروں میں جا کر بھی ممبر سازی کر رہے ہیں۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی تمام یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ کے وارڈوں میں مردوں اور خواتین کے وفود ممبر سازی میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید