• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی، 11 من ملاوٹی دودھ تلف، 2 دکانیں سیل

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نےملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 من ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ 2 دکانیں سیل کی گئیں اور جرمانے بھی کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق عمر روڈ، حفیظ روڈ اور بھابڑہ بازار میں قائم تین دودھ والی دوکانوں کا معائنہ کیا گیا ۔دودھ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوائے گئے۔ ابتدائی رپورٹس میں دودھ میں ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 2 ملک شاپس کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج بھی کرا دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید