مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں سالانہ’فلیگ مارچ‘ کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کی حضرت مریم ؑ کے مزار کی بے حرمتی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سالانہ’فلیگ مارچ‘میں اسرائیلی آباد کاروں کو باب الجدید میں چرچ آف دی شیفرڈز آف سیویئر کے سامنے واقع حضرت مریم ؑ کے مزار کی جانب تھوکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس واقعے پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مقدس جگہوں پر تھوکنا نفرت کو ہوا دینے کے برابر ہے جبکہ کچھ صارفین نے مشورہ دیا کہ یہ ویڈیو ان فراڈیوں کو دکھائیں جو خود کو عیسائی صیہونی بھی کہتے ہیں۔
دیگر صارفین نے یہ کہا کہ یہ صرف صیہونی ہیں، یہ روزانہ عیسائیوں پر تھوکتے ہیں، اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک عیسائی ملک ان کی حمایت کیوں کرتا ہے۔