• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو صارفین کیلئے خوشخبری، 5 مزید فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا گیا

پشاور(جنگ نیوز) موسم گرما میں صارفین کی سہولت کیلئے پیسکو نے مزید 5فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے جن میں پشاور سرکل کے ڈبگری اور مال روڈ فیڈر، مردان کا ٹاؤن فیڈر، سوات سرکل کے سیدو شریف اور ایکسپریس چکدرہ سٹی فیڈرز شامل ہیں، گزشتہ 3ماہ کے دوران پیسکو نے مجموعی طور پر 18فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا ہے اورمزید فیڈرز کو بھی عنقریب لوڈشیڈنگ فری کر دیا جائیگا، پیسکو چیف اختر حمید خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت پر گزشتہ 3ماہ کے دوران ان فیڈرز پر بجلی چوری اور نادہنگان کیخلاف بھرپور آپریشن کیا گیا اور لاسز کو کم کیا گیا تاکہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ میں 6ہزار سے زائد غیر قانونی کنکشنز ہٹائے گئے اور بجلی چوری کی مد میں 16کروڑ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
پشاور سے مزید