• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کامعاشی قتل عام بند کیاجائے،مرزا عبدالرحمٰن

پشاور (جنگ نیوز)سابقہ نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزاعبدالرحمان نے کہا ہے کہ لاک ڈاون سے اسلام آباد کیپیٹل کے تاجروں کا معاشی قتل عام فلفور بند کیا جائے۔ لاک ڈاون پورے ملک میں ختم ہو چکا جبکہ اسلام آباد کیپیٹل میں جاری ہے جس سے تاجر برادری سخت پریشان ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوکانوں کے کرائے ادا کرنے مشکل ہو رہے ہیں ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آیا ہواہے کاروباری مندا ہے پاکستان کے تمام صوبوں میں لاک ڈاون ختم ہو گیا ہے جبکہ اسلام آباد فیڈرل کا علاقہ ہے اور ملک کی سب اہم مہنگی جگہ ہے اور سرکاری ملازمین کا ہب ہے لاک ڈاون سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے حکمران فلفور تاجروں کا معاشی قتل بند کریں اور ایک جیسا سلوک پاکستان کے سارے تاجروں سے کریں۔
پشاور سے مزید