• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس تھانوں کے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میںاجلاس ہوا، جس میں ماڈل پرزنز، تھانوں میں جاری ترقیاتی کاموں، شہری سہولت کے اقدامات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد اتوار کے روز بھی اہم دفتری امور میں مصروف عمل رہے اور افسران کو شہریوں کو بروقت و موثر پولیس سروسز کی فراہمی، منصوبوں کی بروقت تکمیل اور انتظامی امور میں شفافیت یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں ، آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی پرزنز علی اکبر سے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد ماڈل پرزنز سے متعلق جاری امور اور ترقیاتی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی نے ہدایات دیں کہ قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی اقدامات اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنا کر تمام معاملات پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید