راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروںکے گلی محلوں، بازاروں اور شاہراہوں پر میگافون اور چھوٹے سپیکر لگائے پھیری والوں اور بھکاریوں کی بھرمار نے شہریوں کا سکون غارت کر دیا ، صبح سویرے سےرات گئے تک ریڑھیوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نصب سپیکرز کے شور کی وجہ سےکان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی، جس کے باعث نہ صرف عام شہریوں کا آرام برباد ہو رہا ہے بلکہ مریضوں، بوڑھوں اور زیر تعلیم بچوں کی زندگی بھی عذاب بن چکی ہے، گلیوں اور محلوں میں صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے۔