• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیشنری کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے 28سالہ نوجوان جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹیشنری کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے 28سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،ریسکیو 1122کے مطابق تھانہ گنج منڈی کے علاقہ چکلہ والے پل کے قریب واقع پنڈی کاروان پلازہ میں سٹیشنری کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں جنہوں نے فائر فائٹنگ آپریشن کر کے آگ پر قابو پا لیا ، ریسکیو ترجمان کے مطابق گودام کے اندر سویا ہوا 28 سالہ نوجوان صفی اللہدھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا ، اس کی لاش ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کردی ۔
اسلام آباد سے مزید