راولپندی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)ہولی فیملی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجازبٹ نے ہسپتال میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات تمام ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوانکے عہدوں سے ہٹاتے ہوئے او پی ڈیز میں ٹرانسفر کردیا ٹرانسفر کیے جانے والوں گریڈ 20 کے3 گریڈ 19 کے6 جبکہ گریڈ 18 کے دو افسران شامل ہیں پسپتال کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی اتنی بڑی تعداد میں اہڈمنسٹرٹیو افسران کو کبھی اس طرح ٹرانسفر نہیں کیا گیا زرائع کے مطابق ان افسران کی جگہ متبادل موجود ہی نہیں گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے افسران ہائیلی کوالیفائیڈ ہیںایم ایس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔