• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 5 افراد قتل

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 5افراد قتل کردیئے گئے ہیں۔ فقیرآباد پولیس کو مسماۃشانو بی بی ساکن متین کورونہ نے رپورٹ کی کہ اس کی 21سالہ بیٹی مسماۃ (ش) کی شادی 3 سال قبل عادل کے ساتھ ہوئی تھی جس کا شوہر فوت ہو چکا ہے۔گزشتہ روز وہ الف خان چوک میں دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی اس دوران اس کا دیورفرہاد آیا اور گھر میں زبردستی داخل ہوکرپستول سے بیٹی پر فائرنگ کی جس سے وہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔پولیس کا کہناہے کہ مقتولہ بیوہ اپنے دیور سے شادی کرنے کی خواہشمند تھی جسے حال ہی میں خزانہ میں ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کیااور اسی تنازعہ پربھتیجی کو بھی موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔مقتولہ کا شوہرعادل بھی مبینہ پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا تھاجس پر رہزنی واردات میں ملوث ہونے کاالزام تھا ۔ادھر سید نواز خان ولد شیخ سید جمال سکنہ برقمبرخیل حال محلہ اعوان آباد سیفن نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بڈھ بیرپولیس کوبتایا کہ گزشتہ روز گھر میں موجود تھا کہ اطلاع ملی میرے 21سالہ بیٹے عبداللہ نواز اور اس کے قریبی دوست عارف عرف سرگگر ولد زیارت خان کو کسی نے قتل کر دیا ہے، جب جائے وقوعہ گرڈ سٹیشن کالونی پہنچا تو میرے بیٹے اور اس کے دوست کی خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں،مقتول عبداللہ نواز کے والد کے مطابق ان کا بیٹا اپنے مقتول دوست کے پاس اس کے زیر تعمیر مکان میں مزدوری کرتا تھا اور اکثر دونوں دوست یہاں رات بھی گزارتے تھے، گزشتہ روز بھی دونوں جائے وقوعہ پر مقیم تھے کہ نامعلوم افراد انہیں قتل کرکے فرار ہو گئے۔
پشاور سے مزید