پشاور( لیڈی رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا نے وزیراعلی سہیل افریدی سے حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ کرپشن کرنے والے ڈاکٹر نور الایمان کے خلاف تمام ثبوتوں کو پبلک کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی اور وائی ڈی اے کے ترجمان ڈاکٹر حفیظ اورکزئی نے ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حیات اباد میڈیکل کمپلیکس کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے اور وزیراعلی کے اعلان کے مطابق ہم ایچ ایم سی ڈاکٹر نور الایمان کے خلاف تمام ثبوت میدان میں لے ائے ہیں کیونکہ ڈاکٹر نور الایمان اس وقت ایچ ایم سی میں سروس سٹرکچر کی مسلسل خلاف ورزی اور غیر قانونی تقرریوں میں ملوث پائے گئے ہیں، ایچ ایم سی جو کبھی خیبر پختونخوا کے صحت کے نظام کا رول ماڈل اور فخر کہلاتا تھا آج بد انتظامی کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر ہے ڈاکٹر نور الایمان کی وجہ سے ریگولیٹڈ پوسٹوں اور دیگر معاملات میں کرپشن اور اقربا پروری کی کہانی زبان زد عام ہیں۔