• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت ہائی ٹیک یوتھ ٹریننگ پروگرام کو گلگت بلتستان تک توسیع دے گی

اسلام آباد (اسرار خان) وفاقی حکومت ہائی ٹیک یوتھ ٹریننگ پروگرام کوگلگت بلتستان تک توسیع دے گی۔ ایک ہزار نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت سمیت دیگر ٹیکنا لوجیز میں مہارت فراہم کی جائے گی۔ GBکے نگراں وزیر آئی ٹی غلام عباس اورچیئر مین یوتھ پروگرام رانا مشہود کے درمیان ملاقات میں تبادلہ خیال، پاکستان کی حکومت وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہائی ٹیک تربیت کو گلگت بلتستان تک توسیع دے گی، حکام کے مطابق اس کا مقصد 1,000تک نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سیکیورٹی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت فراہم کرنا ہے،وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام (PMYP) کی توسیع پر منگل کے روز گلگت بلتستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات و آئی ٹی غلام عباس اور وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے درمیان ملاقات میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے NAVTTC–Huawei اسکلز انیشی ایٹو کو شمالی خطے تک وسعت دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔تجویز کے تحت گلگت بلتستان کے 500 سے 1,000 نوجوانوں کو آئندہ ایک سال کے دوران بین الاقوامی معیار کی تصدیق شدہ تربیت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد عالمی ڈیجیٹل مارکیٹس میں روزگار کے مواقع بہتر بنانا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید