کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس آزاد خان نے تعیناتی کے منتظر گریڈ 17کے ڈائریکٹ بھرتی ایک اے ایس پی اور 13ڈی ایس پیز جن میں چھ خواتین بھی شامل ہیں کو مختلف علاقوں کے انویسٹی گیشن شعبوں میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔