کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس ڈاکٹر سید اقبال حسین نقوی اور جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس ڈاکٹر افتخار احمد طاہری نے کہا ہے کہ انجمن اساتذہ عبدالحق و گلشن اقبال کیمپس کی انجمنوں پر اساتذہ کا اعتماد یقینی طور پر قابل ستائش ہے۔ لحاظہ اساتذہ کے دیرینہ مسائل کے حل کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں انجمنوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کے امتحانات کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ احتجاج کے دائرے کار کو وسیع کیا جائے۔ اس حوالے سے دیگر اداروں کی انجمنوں،سیاسی تنظیموںاور سولسوسائٹی سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جامعہ اردو کے اساتذہ سے اظہار یکجہتی اور ہمارے مطالبات کی حمایت کے لئے جمعرات کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر غفران عالمو دیگر نمائندے جامعہ اردو کی احتجاجی کیمپ کا دورہ کریں گے۔