کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق اور گلشن اقبال کیمپس) نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اس خبر کو سراسر ʼفیک نیوزʼ (جھوٹی خبر) قرار دے دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گزشتہ روز قائم ہونے والی ’بااختیار‘ مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں اور اساتذہ کو امتحانی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اساتذہ نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کیمپسز کی انجمنوں نے اس کمیٹی کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا اور وائس چانسلر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خود کراچی آئیں اور اساتذہ سے براہِ راست مذاکرات کریں۔ اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ شنواری پر تنقید کرتے ہوئے کئا کہ وہ خود ہی ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہیں، وہ کمیٹی اپنے ہی ارکان کے ساتھ مذاکرات کرتی ہے اور وائس چانسلر کو نامعلوم سفارشات بھیج دیتی ہے، جسے وائس چانسلر فوری طور پر منظور کر کے اخباری بیان بھی جاری کر دیتے ہیں۔