کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی میں اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے قائم مذاکراتی کمیٹی نے مشترکہ انجمن اساتذہ عبدالحق وگلشن اقبال کیمپس کے تمام مطالبات اور تحفظات کو تفصیل سے غور و خوض کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو پیش کیں۔شیخ الجامعہ نے مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منظور کر لیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کے حل اور ان کے مسائل کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تدریس، امتحانات اور تحقیقی سرگرمیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا گیا۔