کراچی (نیوز ڈیسک) پرنس رحیم آغا خان کی اسلام آباد آمد، صدر مملکت کی جانب سے اعزاز میں عشائیہ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں،اسماعیلی برادری کے 50 ویں روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ صدر آصف علی زرداری نے نور خان ائر بیس پر استقبال کیا۔ ایوان صدر میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر زرداری کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، نائب وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی اسماعیلی برداری امامت سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے نور خان ایئر بیس پر خوش آمدید کہا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔ ایوانِ صدر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے پرنس شاہ رحیم آغا خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سلامی دی۔