پشاور ( لیڈی رپورٹر)پاکستان ہندوکوان تحریک کے صوبائی صدر اکبر سیٹھی نے ملک میں جاری حالیہ معاشی بحران، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور توانائی بچت کے نام پر نافذ سمارٹ لاک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر آزمائش، نئے بحران اور پابندی کا بوجھ صرف غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے جبکہ عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے والا حکمران طبقہ خود اس پر عمل پیرا ہونے کو تیار نہیں ہے۔