کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 22ارب ڈالر سے بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر ایک ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 15 مئی کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 85 اکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔