اسلام آباد (عاصم جاوید) ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 13سب لیز ہولڈرز اپارٹمنٹ مالکان نے چیف جسٹس کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔ انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ اس پراجیکٹ کے تکمیل شدہ باقبضہ رہائشی ٹاورز اور نامکمل تعمیری حصے میں تفریق کرنے میں ناکام رہا، رہائشی ٹاورز کی تکمیل کے بعد اب لیز ہولڈرز کو اس کا قبضہ دیا گیا جہاں فیمیلز رہائش پذیر ہیں، اپیل کنندگان اپارٹمنٹس کے خریدار ہیں جنہوں نے مکمل ادائیگی کے بعد قبضہ حاصل کیا، ان کا بی این پی کمپنی کی نادہندگی یا خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں، سنگل بنچ کے فیصلے سے سب لیز ہولڈرز کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، بی این پی کمپنی پہلے ہی اربوں روپے کی نادہندہ ہے جس کا اپیل کنندگان کو رقوم کی واپسی مشکل ہے۔