• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے عمران، بشری سمیت تمام اسیران کی رہائی، سیاسی عمل کو آگے بڑھانے، جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔   قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی جو بھی لائحہ عمل بنائیں گے اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز علامہ ناصر عباس اور محمود خان اجکزئی نے کی۔

اہم خبریں سے مزید