راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پاکستانی اہم شخصیات کا ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گروہ پنجاب سے گرفتار،ملزمان میں 2 خواتین سمیت 4 کارندے شامل،گروہ کے ایک رکن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ، ڈی جی این سی سی آئی کا کہنا ہے کہ اندرونی سہولت کاروں کا بھی سراغ لگا رہے ہیں، اداروں کو ڈیٹا محفوظ بنانے اور غیر متعلقہ افراد کو دور رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ، ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سید خرم علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ادا کارہ مومنہ اقبال کا کیس مہینوں نہیں دنوں میں مکمل ہوگا۔