• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان بھٹہ نے اوقاف کے امور کی بہتری کیلئے بے مثال اصلاحات کیں، شافع حسین

لاہور(خبر نگار ،اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے داتا دربار اور گورنمنٹ داتا دربار ہسپتال کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے حضرت علی بن عثمان ہجویری ؒکے مزار پر حاضری دی پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔صوبائی وزیر نے داتا دربار کے توسیعی منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان نے توسیعی منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمہ اوقاف کے امور کی بہتری کیلئے بے مثال اصلاحات کی ہیں اور ان کے اقدامات کے باعث درباروں پر رکھے کیش باکسز کی آمدن میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
لاہور سے مزید