لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبائی سٹروک پروگرام کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے کہا ہے کہ فالج کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اولین ترجیح ہےپروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے ڈاکٹروں، نرسنگ سٹاف اور متعلقہ شعبہ کے ہیلتھ پروفیشنلز کو جدید اسٹروک مینجمنٹ، بروقت تشخیص، تھرومبولائسس اور ہنگامی طبی امداد کے حوالے سے خصوصی تربیتی آگاہی دی۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال صوبے کے پہلے 15 سٹروک سینٹرز میں شامل ہے جو فالج کے علاج میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔جدید انفراسٹرکچر اور تربیت یافتہ ٹیم پر اطمینان کا اظہاردورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے ہسپتال انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افضال راجپوت، ہیڈ آف میڈیسن ڈاکٹر شیرازانجم، ہیڈ آف پیڈیاٹرکس ڈاکٹر عثمان، شعبہ اینستھیزیا کے فیکلٹی ممبران اور آئی سی یو نرسنگ ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔