• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے قیام امن کی خاطر انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھائے، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سید ضیاء اللہ شاہ بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت صدر ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کی ۔ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے وفد میں عامر وسیم سندھو، ڈاکٹر سید اسامہ ضیاء بخاری، علامہ خالد محمود فاروقی، علامہ سکندر حیات ذکی و دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے قیام امن کی خاطر انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔
لاہور سے مزید