• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کی اہم بیٹھک کل بلالی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق کل صبح کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ سمیت تمام کابینہ ارکان شریک ہوں گے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم یا تو امریکا کو دینا ہوگی تاکہ وہ امریکا میں لاکر تباہ کردی جائے، یا ترجیحی طور پر ایران کے ساتھ رابطے میں رہ کر کسی اور قابلِ قبول جگہ پر اٹامک انرجی کمیشن یا کسی متوازی ادارے کے ساتھ مل کر تباہ کرنا ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید