• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں اپنے اخلاص کو ثابت کیا، دوسرا فریق بھی آمادگی کا مظاہرہ کرے، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کیلیے باوقار فریم ورک تک پہنچنے کیلیے تیار ہیں، ایران نے مذاکرات کے راستے پر اپنے اخلاص اور عزم کو ثابت کیا۔ 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دوسرا فریق بھی اپنی آمادگی کا مظاہرہ کرے۔ 

 امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایرانی صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنی ثالثی کوششیں اور تعمیری کردار جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید