کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپرہائی وے احسن آباد پیٹرول پمپ کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 16 سالہ یمن الحق ولد اظہار الحق جان بحق ہوگیا ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی نیو سبزی منڈی کے عقب کا رہائشی تھا ، دریں اثنا مین کورنگی روڈ اختر کالونی بس اسٹاپ کے قریب گاڑی اورموٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،کورنگی بلال چورنگی کے قریب منی ٹرک کی ٹکرسے بائیک سوارخاتون اوربچی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا،زخمی تمام افراد کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔