کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امریکا کی بھول ہے کہ وہ ایران سے اپنی شرائط پر معاہدہ کرلے گا ، ایرانی نظام کے پیچھے وہاں کی ساری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، پاکستان ایک عالمی مصالحت کار کی حیثیت سے سامنےآیا جس سے دنیا اور خاص طور پر عالم اسلام میں پاکستان کا امیج ابھر کرکر سامنے آیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک اسی طرح یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو امریکا اور اسرائیل کی جرات نہیں کہ وہ فلسطین پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکیں ۔