• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عرفہ اور سنت ابراہیمی عظیم روحانی پیغام، مذہبی و سیاسی رہنماء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک،جماعت اہلسنت پاکستان اور پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے الگ الگ بیانات میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام عالم اسلام کو یوم عرفہ اور سنت ابراہیمی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے، سنی تحریک کے محمد ثروت اعجاز قادری، علامہ بلال عباس قادری اور علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ یوم عرفہ اور سنت ابراہیمی امت مسلمہ کے لیے عظیم روحانی پیغام اور اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، جماعت اہلسنت پاکستان کے حاجی محمد حنیف طیب ، سردار علی شاہ جیلانی ، علامہ سید شاہ عبدالحق قادری اور دیگر نے کہا کہ یہ دن ہمیں اطاعت ، اخلاص اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت کی یاد دلاتا ہے جس کا مقصد اللہ کا خوف، تقویٰ اور فرمانبرداری ہے،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے الطاف شکور، اقبال ہاشمی، عبدالحاکم قائد، طارق چاندی والااور عزیز فاطمہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے،سنی تحریک  کے شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عبد الاضحیٰ  ایثار قربانی اور محبت کا عظیم پیغام ہے ، غریب  نادار  اور مستحق  افراد کو عید کی خوشیوں  میں شامل کرنا ہوگا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید