• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کا دورہ، آلائشوں کو اٹھانے کے انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈ ی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ہمراہ برہانی مسجد شبیر آباد، طیبہ مسجد صدر زون، بوہرہ کمیونٹی ہال جناح ٹاؤن اوردیگر علاقوں کا دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے انتظامات کا جائزہ لیا، ملاقات کے دوران انہوں نے بوہرہ کمیونٹی کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ،میئرنے کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لئے ساتوں اضلاع میں زون وائز آلائش کلیکشن پوائنٹس بنادئیے گئے ہیں اور شہریوں کی راہنمائی کے لئے سالڈ ویسٹ کے نمائندوکے علاوہ سٹی وارڈن اوراسکاؤٹ کے نمائندے بھی موجود ہونگے، انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹ پر محفوظ طریقے سے آلائشوں کو خندقوں میں دفن کرنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں ، بوہرہ کمیونٹی نے مئیر کراچی کی سربراہی میں کئے گئے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید