• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، کورنگی میں فٹ پاتھ پر سوئے شخص کے سر پر پتھر سے وار کرکے ہلاک کیا تھا، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی پولیس نےکارروائی کرتےہوئے مبینہ طور پرقتل کی واردات میں ملوث ملزم اسمٰعیل کوگرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق گرفتارملزم نے پیرکوصبح کورنگی سنگرچورنگی کے قریب فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے رفیق نامی شخص کے سرپر بڑے پتھرسے وارکیا تھاجس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، گرفتارملزم نے متعدد باراینٹ مارکررفیق نامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اینٹ ہاتھ میں پکڑے اورمارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،مقتول کے بھائی ہاشم کےمطابق رفیق ذہنی طورپرکمزور تھا اورگرمی کی وجہ سے اکثرگھرکے باہرفٹ پاتھ پر سوتا تھا، مقتول کے بھائی ہاشم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید