کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب چلتی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے میں ملوث مبینہ ملزم ساجد کو پولیس نے سچل تھانے کی حدود سے گرفتار کرلیا، پسند کی شادی کرنے والے نو نوبیاہتا جوڑے کے قتل کا مقدمہ مقتول نجیع اللہ کے بھائی محمد عثمان کی مدعیت میں مقتول کے سسرمحمد اسلم اور4 نامعلوم ملزمان کے خلاف سعود آباد تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کی گئی تھی۔