• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، پولیس اہلکار گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری بکرا پیڑی علامہ اقبال کالونی میں پیر کی شام فائرنگ سے جاں بحق 25 سالہ بتول کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد محمد حنیف کی مدعیت میں مقتولہ کے پڑوسی پولیس کانسٹیبل آصف کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ، مقتولہ پڑوسی پولیس اہلکار کے گھر گئی تھی ،گولی ماتھے پر لگی جو عقب سے باہر نکل گئی ، پولیس کانسٹیبل آصف کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا شوہر واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا ، آصف کا پستول فرج کے اوپر رکھا ہوا تھا ، بتول نے اس کے بیٹے سے پستول لے کر خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کر لی ، کلاکوٹ تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد اسرار نے بتایا کہ واقعے کے بعد سے ہی ملزم آصف کو حراست میں لے لیا تھا ، مقتولہ کے گھر والوں کا دعویٰ ہے کہ قتل آصف نے کیا ہے ،واقع کے بعد جائے وقوعہ سے پستول بھی ہٹا لیا گیا جس سے شبہات پیدا ہوئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید