کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع ایسٹ پولیس نے ہل پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے16 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کر لی ،ملزمان میں شکیل، انیس،انصاف، سہیل، اسرار،اکبر اور عارف شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان شہرِ میں آن لائن منشیات فروخت کرنے میں ملوث، خاص طورپرکالج اوریونیورسٹی کے طلباء کونشانہ بناتے تھے۔