• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات کی سپلائی کا نیا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات کی سپلائی کا نیا معاہدہ، امریکی وبھارتی وزرائے خارجہ نے دہلی میں دستخط کیے، چین پر انحصار کم کرنے اور معاشی سلامتی بڑھانے کی کوشش، جے شنکر نے اس موقع پر کہا کہ معاہدہ اہم مواد کی متوازن رسائی کو یقینی بنا ئیگا، مارکو روبیوکا کہنا تھا معدنیات فراہمی ایک ذریعے تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور امریکا نے اہم معدنیات اور نایاب زمین سے حاصل ہونے والے عناصر کی سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے ایک دوطرفہ فریم ورک پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ یہ معاہدہ نئی دہلی میں منعقدہ کوآڈ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے طے کیا۔رپورٹ کے مطابق اس فریم ورک کے تحت دونوں ممالک سپلائی چین کو زیادہ مضبوط، محفوظ اور متنوع بنانے پر کام کریں گے تاکہ اہم صنعتی اور دفاعی مواد کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار کم کیا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید