• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حج کی سعادت حاصل کی، منیٰ میں پاکستانی حجاج سے ملاقات

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حج کی سعادت حاصل کی ،انہوں نے منی میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ کیا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کیمپس کا معائنہ کیا اور حجاج کرام کے لیے سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حجاج کرام خصوصا بزرگ حجاج کرام سے ملاقات کی ۔وزیر داخلہ 100 برس عمر کے بزرگ حاجی سے خصوصی طور پر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے معمر ترین حاجی کی ہمت کو سراہا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حجاج کرام سے کیمپس میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حجاج کرام سے رہائش اور کھانے پینے کی سہولتوں کے بارے میں بھی پوچھا۔ حجاج کرام نے بتایا کہ اس بار انتظامات اچھے ہیں۔کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن عملے نے بہت تعاون کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے حجاج کرام کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی محنت کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہر حاجی ہمارے لئے بہت خاص ہے۔آپ کے مسائل کے حل کیلئے عملہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے اس بار حجاج کرام کو پاکستان میں امیگریشن کی بہت بڑی سہولت فراہم کی۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزارت حج کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید