• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی پر بھی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، 7 فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک)عیدالاضحی پر بھی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، 7فلسطینی شہید،مغازی پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں 5 افراد جاں بحق، 2 فلسطینی خان یونس میں گاڑی کو حملے میں نشانہ بنے، جنگ بندی کے بعد سے 900سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے،اسرائیل پر سیز فائر خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق منگل کے روز وسطی غزہ کے مغازی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم 5 افراد شہید ہوئے۔ سول ڈیفنس ادارے اور الاقصیٰ شہداء اسپتال نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ کیمپ کے مشرقی حصے میں شہریوں کے ایک گروپ پر کیا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نشانہ بننے والے افراد ایک مبینہ اسرائیلی حمایت یافتہ مسلح گروہ کا مقابلہ کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید