کراچی (اسد ابن حسن) حکومتِ سندھ کے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے منشیات کی روک تھام کے لیے 707 مرد اور خواتین کانسٹیبلز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول کے مرد کانسٹیبل 685 اور لیڈی نارکوٹکس کنٹرول کانسٹیبل کی 22 خالی آسامیوں اور 7لیڈی ایکسائز کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے لیے اشتہارات جاری کر دیا گیا ہے۔ آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جون مقرر کی گئی ہے۔