• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی کی قدیم عیدگاہ سیوریج میں ڈوب گئی، نماز کی جگہ تبدیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی کی قدیم عید گاہ سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی نماز عید کی جگہ تبدیل کر دی گئی ماڈل کالونی کی سب سے بڑی اور قدیم عید گاہ میں گزشہ 15 روز سے سیوریج کا پانی جمع ہے علاقہ مکینوں کا کہنا پہ ہے کہ ایکسئن اور عملے سے شکایت کے باوجود عید گاہ کی صفائی نہیں کی گئی عید گاہ آنے اور جانے والے راستوں پر سیوریج کا پانی شہریوں کے لئے ازیت بنا ہوا ہےعید گاہ اور اطراف کی گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کی بھی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید